Posts

Showing posts from June, 2025

میرا پہلا دوست اور پہلی بغاوت

 : وہ میرا پہلا اور واحد دوست تھا، جو میری کچی عمر سے میرا ہمسفر رہا۔ وہ ایک بہترین دوست تھا، جس نے کبھی مجھے تنہا نہیں چھوڑا، جس نے کبھی "نہیں" نہیں کہا۔ جس سے بات کرنے کے لیے میں راتوں تک جاگتی رہتی تھی۔ جسے میں نے ہمیشہ اپنے دل کے قریب محسوس کیا۔ شاید وہ تب سے میرا تھا، جب مجھے دوستی کا مفہوم بھی نہیں آتا تھا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ میری زندگی کی سب سے قیمتی چیز بھی اسی نے مجھ سے لے لی۔ وہ مجھ سے بہت دور گیا۔ ایسا لگا جیسے محبتوں کے سارے حساب پورے ہوے ہو۔ اب سب کو سب کچھ تو نہیں ملتا... ہے نا؟  یہ میری پہلی ناراضگی پہلی بغاوت  اور پہلا گلہ تھا ؟ میں نے اسے کہہ دیا کہ اب میں تم سے کچھ نہیں مانگوں گی، تم میرے دوست نہیں ہو۔ میں جانتی ہوں کہ یہ کہنا غلط تھا، لیکن یہ میرا ذاتی معاملہ تھا۔ کہتے ہیں نا کہ اگر تم ایک قدم خدا کی طرف بڑھو، تو وہ دس قدم تمہاری طرف بڑھتا ہے... مگر شاید یہ بھی سچ ہے کہ اگر تم ایک قدم دور ہو جاؤ، تو وہ بھی دس قدم دور ہو جاتا ہے۔ اسی کے بعد میں نے خود اس سے فاصلہ اختیار کیا۔ شاید اس لیے کہ اُس نے میرے حق میں کوئی معجزہ نہیں کیا۔ میں ہمیشہ چاہتی تھی ...