مضبوط پہاڑ
--- کیا آپ نے کبھی پہاڑ دیکھا ہے؟ ایک ایسا پہاڑ جو بہت سخت ہوتا ہے، مضبوط ہوتا ہے، بڑا ہوتا ہے، جسے ایسا لگتا ہے کہ وہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔ اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کے اردگرد کے سارے پہاڑ بھی اسی کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔! جیسے یہ سب اس کے ساتھ ہمیشہ قائم رہیں گے، جیسے کوئی ان سب کو ہلا نہیں سکتا۔ ایک خود اعتمادی، ایک بھروسہ، جو اس کے وجود کا حصہ بن چکا ہوتا ہے۔ یا آپ نے یہ سنا ہے کہ ایک جوان انسان بھی کسی پہاڑ جیسا ہی ہوتا ہے۔ جب وہ جوان ہوتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ وہ کبھی نہیں گرے گا، کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی کمزور نہیں ہوگا۔ ہر دن ایک طاقت کا احساس دیتا ہے، ہر لمحہ یہ یقین ہوتا ہے کہ سب کچھ کر سکتا ہوں۔ مگر وہ بھی ایک دن ٹوٹتا ہے، پرانا ہو جاتا ہے، کمزور ہو جاتا ہے اور پھر گر پڑتا ہے۔۔۔۔۔ اور جب وہ گرتا ہے، تو یہ صرف ایک جسم نہیں گرتا، بلکہ برسوں کا بھروسہ، حوصلہ اور یقین بھی ساتھ گر جاتا ہے۔ لیکن جب وہ گرتا ہے تو اردگرد کے سب لوگ ویسے کے ویسے ہی کھڑے رہتے ہیں۔ کوئی اس کے گرنے پر نہیں گرتا، کوئی اس کے کمزور ہونے پر کمزور نہیں ہوتا۔ جیسے کسی کو فرق ہی نہیں پڑتا۔ کیونکہ ا...